ڈسکہ :صفائی ورکرز کوڑا اٹھانے کے بجائے جلانے لگے

ڈسکہ :صفائی ورکرز کوڑا اٹھانے کے بجائے جلانے لگے

فضا آلودہ ،سانس لینا بھی محال،شہریوں کا ذمہ داروں کیخلاف کارروائی کا مطالبہ

موترہ(نامہ نگار )ڈسکہ میں ستھرا پنجاب کے ملازمین نے کوڑا کرکٹ اٹھانے کے بجائے آگ لگاکر جلانا شروع کردیا ،کوڑا کرکٹ کے دھواں سے علاقہ کی فضا آلودہ ہونے لگی۔ ستھرا پنجاب کے ملازمین نے گلی محلوں اور سڑکوں سے کوڑا اٹھانے کے بجائے وہاں پر ڈھیر بناکر انہیں آگ لگاناشروع کردیا ، آگ کی وجہ سے کوڑا کرکٹ کے ڈھیروں سے اٹھنے والے دھویں سے فضا آلودہ ہوگئی ہے ، شہریوں کیلئے سانس لینا بھی محال ہوگیا ۔ ستھرا پنجاب کے ملازمین علی الصبح ہی گلی محلوں اور سڑکوں پر کوڑا کرکٹ کے ڈھیروں کو آگ لگادیتے ہیں اور سارا دن کوڑا کرکٹ کے ڈھیروں سے دھواں اٹھتا رہتا ہے اور فضا کو آلودہ کرتارہتا ہے ۔ شہریوں نے بتایاکہ متعدد بار ستھرا پنجاب والوں کو اس بارے شکایات کرچکے ہیں مگروہ ایک کان سے سن کر دوسرے سے نکال دیتے ہیں ۔ شہریوں نے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیاہے کہ کوڑا کرکٹ کے ڈھیروں کو آگ لگانے والے ستھراپنجاب کے ملازمین کیخلاف کارروائی عمل میں لائی جائے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...