پاکستان میں کینیڈا کے ہائی کمشنر طارق خان کا دورہ سیالکوٹ انٹرنیشنل ائرپورٹ
سیالکوٹ (نمائندہ دنیا ،ڈسٹرکٹ رپورٹر) پاکستان میں تعینات کینیڈا کے ہائی کمشنر طارق علی خان کا سیالکوٹ انٹرنیشنل ائرپورٹ کا دورہ۔
چیئرمین سیال ملک عبدالغفور، وائس چیئرمین شاہد رضا اور سی او سیال نے ہائی کمشنر اور سفارتی مہمانوں کا استقبال کیا۔ چیئرمین سیال ملک عبدالغفور کی جانب سے کینیڈین ہائی کمشنر اور وفد کو سیالکوٹ ائرپورٹ بارے بریفنگ دی گئی۔ کینیڈین ہائی کمشنر کا کہنا تھا کہ سیالکوٹ ائرپورٹ سیالکوٹ کی کاروباری برادری کی کوششوں کا منہ بولتا ثبوت ہے ، مستقبل میں سیالکوٹ اور کینیڈا کے مابین تجارتی اور ثقافتی تعلقات کو پروان چڑھتا دیکھ رہا ہوں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments