پنجاب گروپ آف کالجز تتلے عالی میں فرسٹ ایئر داخلوں کا ریکارڈ
تتلے عالی(نامہ نگار )پنجاب گروپ آف کالجز تتلے عالی کیمپس میں فرسٹ ایئر کے داخلوں میں نیا ریکارڈ400سے زائد طلبا وطالبات داخل ہوگئے۔
پریس کلب تتلے عالی کے صدر حاجی محمد سرفراز اورچیئرمین حاجی جاور حسین کے ہمراہ صحافیوں نے کیمپس کا دورہ کیا ،اس موقع پر پرنسپل ارشاد شمشاد گادی نے کہا کہ فرسٹ ایئر میں400سے زائد طلبا وطالبات کا داخلہ ہوچکا ہے جبکہ داخلوں کا سلسلہ جاری ہے جو تتلے عالی کیمپس میں نیا ریکارڈ ہے ۔ اس موقع پر پنجاب کالج اور پریس کلب میں ایم ا ویوپر دستخط کئے گئے جس میں صحافیوں کے بچوں بہن بھائیوں کیلئے 50فیصد تک ڈسکاؤنٹ دی گئی ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments