قانونی کی حکمرانی کو فروغ دینا ہوگا :جسٹس (ر)اعظم چٹھہ

 قانونی کی حکمرانی کو فروغ دینا ہوگا :جسٹس (ر)اعظم چٹھہ

سردار احتشام الحق چیمہ و دیگر قانون دانوں کی ملاقا ت ، ملکی حالات پر تبادلہ خیال

وزیرآباد (ڈسٹرکٹ رپورٹر )وزیرآباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی سٹینڈنگ کمیٹی برائے ایگریکلچر کے چیئرمین سردار احتشام الحق چیمہ و دیگر قانون دانوں کی سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن میں جسٹس(ر)محمد اعظم چٹھہ، سرپرستِ اعلیٰ جٹ فیڈریشن پاکستان و انٹرنیشنل سے ملاقات ہوئی جس میں باہمی دلچسپی کے امور، ملکی حالات، قانون و انصاف کے نظام اور برادری کی فلاح و بہبود سمیت مختلف اہم موضوعات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ملاقات میں سینئر قانون دان سید منظور گیلانی صدر تحریک استقلال پاکستان،عبید الرحمن عباسی ڈائریکٹر جنرل ایسی ایشن اتھارٹی پاکستان و دیگر شامل تھے ۔ملاقات میں جسٹس(ر) محمد اعظم چٹھہ نے قانون کی حکمرانی، انصاف کی بالادستی اور معاشرے میں مثبت اقدار کے فروغ کی اہمیت پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ معاشرے کی ترقی کیلئے اتحاد، باہمی احترام اور قانون کی پاسداری بنیادی حیثیت رکھتے ہیں۔اس موقع پر جٹ برادری کے باہمی اتحاد، نوجوان نسل کی رہنمائی، تعلیم کے فروغ اور ملکی سطح پر مثبت و تعمیری کردار کو مزید مؤثر بنانے کے حوالے سے بھی گفتگو ہوئی۔ سردار احتشام الحق چیمہ نے کہا کہ جٹ فیڈریشن پاکستان و انٹرنیشنل کے پلیٹ فارم سے برادری کو متحد کرنے ، نوجوانوں کی حوصلہ افزائی اور معاشرے میں مثبت کردار ادا کرنے کے لیے اپنی کوششیں جاری رکھی جائیں گی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...