حکومت کو پٹرول لیوی بھتہ ختم کرنا ہو گا:جاوید قصوری
حکمران آئی ایم ایف کے ریکوری ایجنٹ بنے ہوئے ہیں:پریس کانفرنس سے خطاب
گوجرانوالہ(نیوز رپورٹر )امیر جماعت اسلامی پنجاب جاوید قصوری نے کہا کہ گوجرانوالہ کے تاجروں نے بھی فیصلہ دے دیا ہے کہ آج 3ستمبر کو ملک گیر شٹر ڈا ئون ہڑتال ہر صورت ہوگی اور پورے ملک میں ہوگی، حکومت کو پٹرول لیوی بھتہ ٹیکس ختم کرنا ہو گا، شٹر ڈائون ہڑتال اپنے مفاد کے لیے نہیں بلکہ عوام کیلئے کر رہے ہیں،تمام تاجر جماعت اسلامی کی تحریک اور جد و جہد کے ساتھ ہیں،تاجروں کی جانب سے بھرپور طریقے سے ہڑتال کی حمایت کے اعلان پر ہم اظہار تشکر کرتے ہیں، حکومت نے 8ہزار ارب روپے سے زائد رقم لیوی کے نام پر وصول کی ہے ، امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن نے واضح کیا ہے لیوی کو ختم کریں تو مذاکرات ہو ں گے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گوجرانوالہ پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ضلعی امیر مظہر اقبال رندھاوا ، حافظ حمید الدین اعوان ،ڈاکٹر شریف گجر ، فرقان عزیز بٹ، حافظ محسن زبیر،محمود خاں ، خرم سلیم کھوکھر ، محمد ابتسام گل،عرفان بھٹی، وجاہت مغل ،شہزاد شریف مغل، غلام میراں و دیگر بھی موجود تھے ۔ جاوید قصوری نے کہا کہ حکمران آئی ایم ایف کے ریکوری ایجنٹ بنے ہوئے ہیں ،پٹرولیم لیوی غریب رکشہ ڈرائیور،مزدور اور عام طبقہ دے رہا ہیں ،جماعت اسلامی نے پٹرولیم لیوی کو قومی ایشو بنا دیا ہے ،جماعت اسلامی کے دھرنے کی وجہ سے حکومت مذاکرات کیلئے تیار ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments