سہولت بازار پھالیہ کی تعمیراتی سرگرمیوں تیز کرنے کی ہدایت
پھالیہ (نامہ نگار )تحصیل انتظامیہ پھالیہ عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی اور ریلیف کے منصوبوں کی بروقت تکمیل کیلئے مکمل طور پر متحرک ہے اس سلسلے میں اسسٹنٹ کمشنر پھالیہ آفتاب اشرف نے سہولت بازار پھالیہ کی زیرِ تعمیر عمارت اور سائٹ کا دورہ کیا اور جاری تعمیراتی کاموں کا جائزہ لیا۔
اسسٹنٹ کمشنر نے متعلقہ حکام و ٹھیکیدار سے منصوبے کی پیشرفت کے بارے میں بریفنگ لی۔ انہوں نے تعمیراتی کام کی رفتار کا جائزہ لیتے ہوئے ہدایت کی کہ کام کو مزید تیز کیا جائے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments