حافظ آباد: ایس ایس ٹی اساتذہ کی سنیارٹی لسٹیں آویزاں کر دی گئیں
حافظ آباد (نمائندہ دُنیا ، نامہ نگار )محکمہ تعلیم حافظ آباد کی جانب سے ایس ایس ٹی مرد و خواتین اساتذہ کی سنیارٹی لسٹیں ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر سیکنڈری کے دفتر آویزاں کر دی گئی ہیں۔
ضلع بھر کے تمام ایس ایس ٹی مرد و خواتین اساتذہ ڈی ای او سیکنڈری دفتر سے سنیارٹی چیک کر سکتے ہیں کسی بھی اعتراض کی صورت میں تین روز کے اندر تحریری طور پر متعلقہ اتھارٹی کو جمع کرواسکتے ہیں مقررہ تاریخ کے بعد کسی ٹیچر کا اعتراض قابل قبول نہیں ہو گا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments