پروٹیکٹوریٹ آف ایمیگرینٹس ،نوجوان مستفید ہونگے :علی جوڑا

 پروٹیکٹوریٹ آف ایمیگرینٹس ،نوجوان مستفید ہونگے :علی جوڑا

گجرات،منڈی بہا ئوالدین، جہلم اوربھمبرکے شہریوں کے مسائل حل ہونگے

گجرات (نامہ نگار ، سٹی رپورٹر)مسلم لیگ سٹی گجرات کے صدر علی ابرارجوڑا نے وفاقی وزیر اوور سیزپاکستانی سالک حسین کو پروٹیکٹوریٹ آف ایمیگرینٹس گجرات کے تاریخی اقدام پر خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے حقیقی معنوں میں فرزند گجرات ہونے کاحق ادا کردیا۔ گجرات میں پروٹیکٹوریٹ آف ایمیگرینٹس کے قیام سے ضلع گجرات،منڈی بہا ئوالدین، وزیرآباد،  جہلم اور بھمبر کے شہریوں کودرپیش دیرینہ مسائل ترجیحی بنیادوں پرحل ہونگے ، علی ابرارجوڑا نے کہاکہ وفاقی وزیر سالک حسین کے اس اقدام سے لاکھوں بیروزگارنوجوانوں کامستقبل روشن ہوگا بلکہ بیرون ممالک روزگارکے مواقع بھی میسرآئیں گے اورغیرقانونی ایجنٹ مافیا سے بھی نجات ملے گی، انہوں نے کہاکہ سالک حسین اوورسیز پاکستانیوں کی فلاح وبہبود،مسائل کے حل کیلئے تمام وسائل بروئے کارلارہے ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...