واہنڈو:بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے سیاسی سرگرمیاں تیز
میونسپل کمیٹی کا درجہ ملنے کے بعد نئی حلقہ بندیوں میں واہنڈو 2 یوسیز میں تقسیم
واہنڈو (نامہ نگار )بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے متوقع امیدواروں نے تیاریاں شروع کردیں، میونسپل کمیٹی کا درجہ ملنے کے بعد نئی حلقہ بندیوں کے تحت واہنڈو دو یونین کونسلز میں تقسیم ہو گیا۔ واہنڈو میں سیاسی و سماجی سرگرمیوں میں تیزی آگئی ،متوقع امیدواروں نے ووٹرز سے میل جول اور رابطوں کا سلسلہ تیز کردیا ،نئی حلقہ بندی کے بعدواہنڈو کو میونسپل کمیٹی کا درجہ ملنے کے بعد اسے دو یونین کونسلز میں تقسیم کیا گیا ہے جن میں ایک یونین کونسل واہنڈو سٹی جبکہ دوسری یونین کونسل میں واہنڈو کے بعض علاقوں کے علاوہ رانا اور کھوتڑے کے علاقے شامل کئے گئے ہیں،نئی حلقہ بندیوں کے نتیجے میں ڈالیانوالی،سیچ کالر،ڈیرہ کمادیاں اور رحیم پور کو واہنڈو یونین کونسل سے خارج کردیا گیا ہے جس کے باعث مقامی سیاسی منظرنامے میں بھی تبدیلی متوقع ہے ، بلدیاتی انتخابات میں پرانے چہروں کیساتھ ساتھ بڑی تعداد میں نئے چہرے بھی سامنے آنیکی توقع ہے جن میں زیادہ تعداد نوجوانوں کی ہوگی،دوسری جانب میونسپل کمیٹی واہنڈو کو درپیش بنیادی مسائل بھی آئندہ منتخب ہونے والے چیئرمین کیلئے بڑا چیلنج ہوں گے ،شہریوں کے مطابق ٹوٹی پھوٹی سڑکیں، سیوریج کے ناقص نظام اور دیگر بنیادی شہری مسائل فوری توجہ کے متقاضی ہیں،عوامی حلقوں کا کہنا ہے کہ بلدیاتی انتخابات میں کامیاب ہونے والی قیادت سے توقع ہے کہ وہ سیاسی وابستگیوں سے بالاتر ہوکر واہنڈو کے دیرینہ مسائل کے حل اور شہری سہولیات کی بہتری کیلئے مؤثر اقدامات کریگی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments