حافظ آباد:ریونیو مسائل کے حل کیلئے ڈپٹی کمشنر کی کھلی کچہری
حافظ آباد (نمائندہ دُنیا ، نامہ نگار ) حکومت پنجاب کی ہدایت پر ریونیو مسائل کے حل کیلئے دوسرے روز بھی ڈسٹرکٹ کمپلیکس حافظ آباد میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا گیا۔
ڈپٹی کمشنر عبدالرزاق نے عوام کے مسائل سنے ۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو تنویر یاسین، اسسٹنٹ کمشنرحافظ آباد نرجس خاتون جعفری ،اے سی پنڈی بھٹیاں رب نواز دینو، ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر سرفراز احمد ، ایس ڈی ای او پیر ا فورس اشفا ق احمد سمیت محکمہ ریونیو ،اراضی ریکارڈ سنٹر کے افسر و ملازمین کھلی کچہری میں موجو د تھے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments