سینئر سول جج کی عدالت سے چوری ہونے والا سی پی یو بر آمد

سینئر سول جج کی عدالت سے  چوری ہونے والا سی پی یو بر آمد

گوجرانوالہ( سٹاف رپورٹر)سینئر سول جج کی عدالت سے چوری ہونے والا سی پی یو گرفتار ملزم اہلکار نے بر آمد کر ا دیا ۔

جوڈیشل مجسٹریٹ نے سٹینوگرافر کی سی پی یو سپرداری پر دینے کی درخواست منظور کر لی ۔ سینئر سول جج فیملی ڈویژن کی عدالت سے عدالتی تعطیلات کے دوران چوری ہونے والا سی پی یو گرفتار اہلکار فاروق نے بر آمد کر ا دیا ۔ منگل کے روز سی سی ٹی وی کی ریکارڈنگ سے چور بے نقاب ہو گیا تھا جس پر انفارمیشن سنٹر میں تعینات عدالتی اہلکار پرنس فاروق کو فاضل سیشن جج کی ہدایت پر گرفتار اور سٹینوگرافر کی مدعیت میں تھانہ سول لائن میں مقدمہ درج کرایا گیا تھا ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...