نوشہرہ ورکاں :سموگ کنٹرول پروگرام کے حوالے سے نمبردار کنونشن

نوشہرہ ورکاں :سموگ کنٹرول پروگرام  کے حوالے سے نمبردار کنونشن

نوشہرہ ورکاں (نمائندہ دنیا )اسسٹنٹ کمشنر سعدیہ جمال کی زیرِ صدارت مقامی میرج ہال میں سموگ کنٹرول پروگرام کے سلسلہ میں نمبردار کنونشن منعقد ہوا جس میں تحصیل بھر کے نمبردار وں نے شرکت کی۔

ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت توسیع گوجرانوالہ ڈاکٹر مرزا قدیر بیگ اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت توسیع نوشہرہ ورکاں محمد عمران نے شرکا کو سموگ کے نقصانات اور روک تھام کے حوالے سے بریفنگ دی ۔ اسسٹنٹ کمشنر نے فیلڈ اسسٹنٹس اور نمبردار وں کو ہدایت کی کہ وہ کاشتکاروں کو دھان کی باقیات کو آگ لگانے سے روکنے میں موثر کردار ادا کریں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...