سیٹلائٹ ٹاؤن کو شہر کی صفائی میں ماڈل یونین کونسل بنانے کا فیصلہ

سیٹلائٹ ٹاؤن کو شہر کی صفائی میں  ماڈل یونین کونسل بنانے کا فیصلہ

گوجرانوالہ ( سٹی رپورٹر)چیئرمین گوجرانوالہ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی/ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ نوید احمد کی ہدایت پر یونین کونسل 16سیٹلائٹ ٹاؤن کو گوجرانوالہ شہر کی صفائی میں ماڈل یونین کونسل بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔

 اس سلسلہ میں چیف ایگزیکٹو آفیسر گوجرانوالہ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی/ منیجنگ ڈائریکٹر ستھرا پنجاب ایجنسی گوجرانوالہ عبدالرزاق ڈوگر نے سیٹلائٹ ٹاؤن مارکیٹ اور ملحقہ علاقوں کا دورہ کیا اور ماڈل یونین کونسل کے قیام کے لیے جاری صفائی، ویسٹ کلیکشن، نالوں کی صفائی، نکاسی آب، خوبصورتی اور دیگر اقدامات کا جائزہ لیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...