پنجابی ادبی بورڈ کے زیرِ اہتمام مہکاں ایوارڈ کی تقریب کا نعقاد

پنجابی ادبی بورڈ کے زیرِ اہتمام  مہکاں ایوارڈ کی تقریب کا نعقاد

گوجرانوالہ (سٹی رپورٹر)مہکاں پنجابی ادبی بورڈ کے زیرِ اہتمام مہکاں ادبی ایوارڈ کی تقریب دی لرنرز اکیڈمی گوجرانوالہ میں ہوئی۔ صدارت معروف شاعر پروفیسر ڈاکٹر اظہر اقبال اظہر نے کی جبکہ نائلہ ریاض مہمانِ خصوصی تھیں۔

ڈاکٹر حفیظ احمد باجوہ اور ڈاکٹر عامر اقبال صدیقی مہمانِ اعزاز کے طور پر شریک ہوئے ۔ تقریب میں سال2025 میں شائع ہونے والی بہترین کتب پر مصنفین کو ادبی ایوارڈز سے نوازا گیا۔ ایوارڈ حاصل کرنے والوں میں پروفیسر ثروت سہیل (سکھی جوڑا)، نصرت ظہیر (اردو افسانہ سیالکوٹ میں)، محمد ایوب صابر (سوز مشرق)، عبد المجید صابری (محبت مسکرانا چاہتی ہے )، شاہین نقوی (میر تقی میر شخصیت اور شاعری)، حبیب اللہ (کارل مارکس معاشی اور فلسفیانہ مسودات)، خالد فتح محمد (خود کشی گھر)اور احسان فیصل کنجاہی (اوہلے بہہ کے ) شامل ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...