سیالکوٹ :غیرقانونی سلاٹرہائوس ،لاغر جانوروں کا گوشت فروخت

 سیالکوٹ :غیرقانونی سلاٹرہائوس ،لاغر جانوروں کا گوشت فروخت

قصاب کیمیکل لگاکر گوشت کو تازہ ظاہر کرنے لگے ، انتظامیہ خاموش تماشائی بن گئی

سیالکوٹ (نمائندہ دنیا ،ڈسٹرکٹ رپورٹر) سیالکوٹ میں لاغر جانوروں کا گوشت فروخت، عوام بیماریوں میں مبتلا ہونے لگے ۔قصاب دیہی علاقوں سے بیمار جانور خرید کر غیر قانونی خفیہ سلاٹر ہاؤس اور دیگر مقامات پر کیمیکل لگا کرگوشت کو تازہ ظاہر کرتے ہیں،صحت کے مسائل میں اضافہ کے باعث ہسپتالوں میں مریضوں کی تعداد بڑھ گئی۔سیالکوٹ اور گردونواح میں مضر صحت، لاغر اور مردہ جانوروں کے گوشت کی فروخت کا سلسلہ جاری ہے جس کی وجہ سے لوگوں کی صحت کو شدیدخطرات لاحق ہیں۔ عوام مضرصحت گوشت کی خریداری کرنے پر مجبور ہیں جبکہ انتظامیہ کی خاموشی نے عوامی بے چینی بڑھا دی ۔ ذرائع کے مطابق قصائی بیمارجانوروں کودیہی علاقوں سے سستے داموں خرید کر خفیہ مقامات پر لے جا کر کیمیکل کے ذریعے تازہ کرتے ہیں جو عوام میں مختلف بیماریوں کا سبب بن رہا ہے ۔ ہسپتالوں میں مریضوں کی تعداد میں اضافہ دیکھا جا رہا ہے ۔ عوام نے الزام لگایا ہے کہ لائیو سٹاک اور دیگر حکام سنگین مسئلے کے خلاف کوئی موثراقدامات نہیں کر رہے ہیں۔ غیر قانونی مذبخ خانوں کی بڑھتی ہوئی تعداد نے صورتحال کو مزید پیچیدہ بنا دیا ہے ۔ شہریوں نے خبردار کیا کہ اگر فوری اقدامات نہیں کیے گئے تو عوام کی صحت اور علاقے کی معیشت دونوں متاثر ہوں گے ۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...