سی پی ا و نے ایس ایچ او صدر وزیر آباد کو تعریفی سرٹیفکیٹ سے نواز دیا
وزیرآباد (ڈسٹرکٹ رپورٹر )کرائم کنٹرول کرنے اور پیشہ وارانہ فرائض کی ادائیگی پر سٹی پولیس آفیسر ڈاکٹر غیاث گل خان کی جانب سے ایس ایچ او صدر پولیس علی حسنین باجوہ کو تعریفی سرٹیفکیٹ سے نوازا گیا۔
اس موقع پر سی پی او نے کہا کہ فرض شناس اور محنتی آفیسر ہمارے ماتھے کا جھومر ہیں علی حسنین باجوہ قابل آفیسر ہیں پنجاب پولیس ایسے ہونہار آفیسر کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے انہیں خراج تحسین پیش کرتی ہے ۔اس موقع پر علی حسنین باجوہ نے کہا کہ وہ فرائض کو عبادت سمجھ کر نبھاتے ہیں، علاقہ سے کرائم کو کنٹرول کرنے کیلئے پوری محنت سے کام کر رہے ہیں منشیات فروشوں کو نکیل ڈالنا اولین ترجیح ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments