سیالکوٹ:ٹرسٹ ہسپتال میں غریب مریضوں کو لوٹا جانے لگا

سیالکوٹ:ٹرسٹ ہسپتال میں غریب مریضوں کو لوٹا جانے لگا

میڈیکل سٹور پر ادویات مارکیٹ کی نسبت مہنگی ، انتظامیہ کارروائی سے گریزاں محکمہ صحت قانون کے مطابق جلد کارروائی عمل میں لائے گا:ڈپٹی کمشنر اویس مشتاق

سیالکوٹ (میاں محمد ندیم )ٹرسٹ کے نام پر چلنے والے ہسپتال میں غریب مریضوں کو دونوں ہاتھوں سے لوٹا جانے لگا۔ تفصیلات کے مطابق سیالکوٹ کمشنر روڈ پر واقع ٹرسٹ پر چلنے والے ہسپتال کے اندر قائم میڈیکل سٹورپر مریضوں سے ادویات کی مد میں لوٹ مار کا سلسلہ جاری ہے ۔ ہسپتال کے اندر قائم میڈیکل سٹور پرصرف ایک آئٹم بلڈ بیگ پر 335روپے سے زائد وصولی جارہی ہے جبکہ یہ ٹرسٹی ہسپتال ہے ۔ بڑے پیمانے پر عطیات اکٹھے ہوتے ہیں پھر بھی ہسپتال کے اندر قائم میڈیکل سٹور پر دستیاب ادویا ت مارکیٹ کی نسبت مہنگی فروخت کی جارہی ہیں جس سے غریب مریض مسائل کا شکار ہیں اور جو ڈاکٹر اس کرپشن اور بدعنوانی کا حصہ نہ بنے اسکو فارغ کر دیا جاتا ہے ،متعدد مریضوں کی شکایات کے ہباوجود ہسپتال انتظامیہ کارروائی سے گریزاں ہے ۔ شہریوں نے ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ اویس مشتاق سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے ۔ رابطہ کرنے پر ڈپٹی کمشنر اویس مشتاق نے کہا ہے کہ محکمہ ہیلتھ اس سلسلہ میں قانون کے مطابق جلد کارروائی عمل میں لائے گا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...