عدالتی اہلکار اور محکمہ ما حو لیا ت کا کلرک رشو ت لیتے گرفتار

عدالتی اہلکار اور محکمہ ما حو لیا ت  کا کلرک رشو ت لیتے گرفتار

گوجرانوالہ (سٹاف رپورٹر)محکمہ اینٹی کرپشن نے 2 اہلکاروں کو رشوت کے الزام میں گرفتار کر لیا ۔

اسسٹنٹ ڈائریکٹر اینٹی کرپشن گجرات عدنان شہزاد نے مجسٹریٹ کی نگرانی میں ٹریپ ریڈ کرتے ہوئے ڈسٹرکٹ کورٹ گجرات کے اہلمد یوسف گل کو 10 ہزار روپے رشوت لیتے گرفتار کر لیا۔ سرکل آفیسر اینٹی کرپشن گجرات نثار احمد نے ریڈنگ مجسٹریٹ کی موجودگی میں کارروائی کرتے ہوئے ماحولیات ڈیپارٹمنٹ کے سینئر کلرک عابد حسین کو 50 ہزار روپے رشوت لیتے گرفتار کیا ،ملزموں کے خلاف مقدمات درج کرکے تفتیش شروع کر دی گئی ۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...