پنجاب ہائی وے پٹرول:اگست میں 54اشتہاری ،44 عدالتی مفرور گرفتار

پنجاب ہائی وے پٹرول:اگست میں 54اشتہاری ،44 عدالتی مفرور گرفتار

گوجرانوالہ (کرائم رپورٹر)پنجاب ہائی وے پٹرول گوجرانوالہ نے ماہ اگست کے دوران مختلف جرائم میں ملوث ملزموں کے خلاف 434 مقدمات درج کرائے ۔

 جدید پولیس ایپ کے استعمال سے 9369782 افراد اور 1086706گاڑیوں کو چیک کیا۔دوران چیکنگ 54 اشتہاری مجرم جن میں کیٹگری اے کے 4 مجرمان اشتہاری بھی شاملِ ہیں کو متعلقہ تھانوں کے حوالے کیا گیا اور 44 عدالتی مفروروں کو بھی گرفتار کر کے متعلقہ تھانہ جات کے حوالے کیاگیا۔ ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر 12202 گاڑیوں کے چالان کئے جن میں اوورلوڈنگ کے 114 چالان شامل ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...