علاقہ بیلہ کو سمبڑیال سے ملانیوالی مرکزی سڑک ٹوٹ پھوٹ کا شکار،اہل علاقہ کا احتجاج

علاقہ  بیلہ  کو  سمبڑیال  سے  ملانیوالی  مرکزی  سڑک  ٹوٹ  پھوٹ  کا شکار،اہل  علاقہ  کا  احتجاج

کوٹھیالہ ،بھکڑیوالی ، ڈیر ہ بھٹیاں ، حبیب پور ،کوٹھہ چشتیاں ، ڈیرہ تارڑاں ، پنو اٹاری ، بھدر سمیت دیگر دیہات کے مکینوں کو مشکلات،گزشتہ سال سیلاب سے تباہ سڑکوں کی تعمیر شروع نہ ہو سکی

سمبڑیال(سٹی رپورٹر )علاقہ بیلہ کو سمبڑیال سے ملانے والی مین سڑک ٹوٹ پھوٹ کا شکار ، پیدل گرزنا بھی محال ،اہل علاقہ سراپا احتجاج بن گئے ۔ سمبڑیال سے علاقہ بیلہ کو ملانے والی کو ٹ دینہ روڈ جو کوٹھیالہ ،بھکڑیوالی ، ڈیر ہ بھٹیاں ، حبیب پور ،کوٹھہ چشتیاں ، ڈیرہ تارڑاں ، پنو اٹاری ، بھدر سمیت دیگر دیہات کو سمبڑیال سے ملاتی ہے بہت زیادہ ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہوچکی ہے جس سے پیدل تودور گاڑی میں بھی گزرنا نہایت مشکل ہوچکا ہے ۔علاقہ بیلہ کی سڑکوں کی اس بگڑتی صورتحال اورعوامی نمائندوں کی عدم دلچسپی کے باعث عوامی سماجی حلقوں میں شدید تشویش پائی جارہی ہے ۔سماجی حلقوں کا کہنا ہے کہ حکومت پنجاب کی طر ف سے ابھی تک گزشتہ سال سیلاب کے باعث ٹوٹ پھوٹ اورتباہ ہونے والی سڑکوں کی تعمیر تاحال شروع نہ کی جاسکی جو دیہات میں رہنے والے لوگوں کے ساتھ سوتیلی ماں جیسے سلوک کے مترادف ہے ۔شہریوں نے وزیراعلیٰ مریم نواز ،حلقہ ایم پی اے اور اعلیٰ حکام سے علاقہ بیلہ کی بگڑتی صورتحال پر فوری نوٹس لیتے ہوئے ملحقہ سڑکیں فوری تعمیر کر انے کا مطالبہ کیا ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...