سول ہسپتال:آپریشن تھیٹرز غیرفعال،مریض خوار
سابق دورحکومت میں تعمیر 4جدید آپریشن تھیٹرز اور ڈاکٹروں کے کمرے انتظامی بے حسی کے باعث فعال نہ ہو سکے ،مریضوں کو آپریشن کیلئے ایک سال بعد کی تاریخیں
گوجرانوالہ (سٹی رپورٹر)گوجرانوالہ سول ہسپتال کے جدید آپریشن تھیٹرز انتظامی نااہلی کے باعث غیر فعال، مریض رل گئے ، گزشتہ دور حکومت میں سابق چیئرمین وزیر اعلیٰ انسپکشن سیل خالد عزیز لون اور چیمبر آف کامرس کے رہنماؤں کی جانب سے اپنی مدد آپ کے تحت سول ہسپتال گوجرانوالہ میں تعمیر کر ائے گئے 4جدید آپریشن تھیٹرز اور 5سٹاف و ڈاکٹروں کے کمرے انتظامی بے حسی کے باعث تاحال فعال نہ ہو سکے ۔مذکورہ آپریشن تھیٹرز تمام جدید مشینری اور ائیر کنڈیشنز (AC) سے لیس ہیں لیکن انتظامیہ کی غفلت کی وجہ سے بند پڑے ہیں۔ دوسری جانب ہسپتال میں آئے غریب مریضوں کو آپریشن کیلئے سال سال بھر کی تاریخیں دی جا رہی ہیں جس سے شہری مہنگے پرائیویٹ ہسپتالوں میں جانے پر مجبور ہیں۔اہلِ گوجرانوالہ نے اعلیٰ حکام اور ہسپتال انتظامیہ سے در خواست کی ہے کہ انسانی ہمدردی کے تحت ان آپریشن تھیٹرز کو فوری فعال کیا جائے تاکہ عوام کو ان کا بنیادی حق مل سکے اور غریب مریضوں کی جانی و مالی بچت ہو سکے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments