مختلف مقامات پر چھاپے ،ناقص اشیا، 720لٹر پانی تلف

مختلف مقامات پر چھاپے ،ناقص اشیا، 720لٹر پانی تلف

اتھارٹی کی 174انسپیکشنز ،17فوڈ پوائنٹس کو 2لاکھ 82ہزار کے جرمانے

گوجرانوالہ (نیوز رپورٹر،سٹی رپورٹر )فوڈ اتھارٹی گوجرانوالہ کے مختلف مقامات پر چھاپے ، ناقص و خراب سبزیاں اور زائد المیعاد اشیائے خورونوش سمیت ڈی جی فوڈ اتھارٹی منصور کے حکم پر حافظ آباد روڈ پر واٹر پلانٹ پر چھاپے میں 720لٹر ناقص پانی تلف کرکے 240کلو پہلے سے پرنٹ شدہ ڈھکن ضبط، جعلسازی پر واٹر پلانٹ بند اور پلانٹ مالک کیخلاف مقدمہ درج کروادیاگیا۔واٹر پلانٹ میں دوسرے برانڈز کے لیبل لگا کر بوتلیں بھر ی جا رہی تھیں اورپہلے سے  پرنٹ شدہ مینوفیکچرنگ اور ایکسپائری تاریخ کے ڈھکن استعمال کیے جا رہے تھے ۔فوڈ اتھارٹی گوجرانوالہ نے مختلف مقامات پر 174 انسپیکشنز کیں۔ قوانین کی خلاف ورزی پر 90 امپروومنٹ نوٹسز جاری کیے گئے جبکہ 17 فوڈ پوائنٹس کو 2 لاکھ 82 ہزار کے جرمانے کیے گئے ۔ اشیائے خورونوش کے 3 نمونے بھی تجزیے کیلئے بھجوائے گئے ۔کارروائیوں کے دوران ناقص و خراب سبزیاں اور زائد المیعاد اشیائے خورونوش موقع پر تلف کردی گئیں ۔ ڈپٹی کمشنر نوید احمد کاکہناہے کہ فوڈ سیفٹی قوانین کی خلاف ورزی کسی صورت برداشت نہیں کی جائیگی۔ انہوں نے ہدایت کی کہ فوڈ پوائنٹس اور کاروباری مراکز کی نگرانی کا عمل جاری رکھا جائے اور خلاف ورزی پر بلاامتیاز قانونی کارروائی کی جائے ۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...