ہر روز پٹرول ،ڈیزل مہنگاہونے سے جینا محال :سٹیزن کمیٹی

ہر روز پٹرول ،ڈیزل مہنگاہونے سے جینا محال :سٹیزن کمیٹی

تیل کی قیمتیں کم کرکے 200روپے لٹر مقررکی جائیں:مبین خاں، نوید باجوہ

راہوالی (نامہ نگار)سٹیزن کمیٹی راہوالی کے نائب صدر مبین خاں، سیکرٹری عبداللطیف چوہدری، المدد ویلفیئر سوسائٹی کے چیئرمین نوید خاور باجوہ، صدر پروفیسر شکیل باجوہ، جنرل سیکرٹری قاری آصف نوشاہی نے حکومت کی طرف سے ہر روز پٹرول و ڈیزل کی قیمتوں میں کیے جانے والے اضافہ پر تشویش کا اظہار کرتے کہا ہے کہ آئے روز پٹرول، ڈیزل ، بجلی گیس کی قیمتوں میں اضافے نے جینامحال کررکھا ہے محنت کش عوام پہلے ہی فاقوں پر مجبور ہیں،اوپر سے ہر روز پٹرول و ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے سے ٹرانسپورٹرز کرایوں میں مزید اضافہ کردینگے جس سے اشیائے ضروریہ مزید مہنگی ہو جائینگی۔ حکومت تیل قیمتوں میں اضافہ فوری واپس لے کر 200روپے لیٹرنرخ مقرر کرے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...