پولیس اہلکاروں کی ویلفیئر کے اقدامات ، ڈی پی او چنیوٹ کی ملاقات
کسی بھی معاملے میں غفلت برداشت نہیں کی جائے گی: ڈاکٹر نوید عاطف
چنیوٹ (ڈسٹرکٹ رپورٹر) انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب عبدالکریم کے احکامات کی روشنی میں پولیس اہلکاروں اور ان کے اہلخانہ کی فلاح و بہبود کے لیے عملی اقدامات جاری ہیں۔ اس سلسلے میں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر چنیوٹ ڈاکٹر نوید عاطف نے پولیس اہلکاروں سے ملاقات کی اور ان کی خیریت دریافت کی۔ڈی پی او ڈاکٹر نوید عاطف نے اہلکاروں کی صحت، بچوں کی تعلیم اور دیگر گھریلو و پیشہ ورانہ امور کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ پولیس اہلکار محکمہ کا قیمتی اثاثہ ہیں، ان کی فلاح و بہبود سے متعلق کسی بھی معاملے میں غفلت برداشت نہیں کی جائے گی۔ڈاکٹر نوید عاطف نے کہا کہ پولیس اہلکاروں اور ان کی فیملیز کی ویلفیئر کے لیے تمام ضروری اقدامات یقینی بنائے جا رہے ہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments