ڈپٹی کمشنر حافظ آباد کا ترقیاتی منصوبوں، ہسپتالوں، پارک کا دورہ
اہم سیوریج منصوبہ بروقت مکمل کرنیکی ہدایت،مریم نواز ہسپتال کی تعمیرات کا بھی جائزہ
حافظ آباد(نمائندہ دُنیا، نامہ گار)ڈپٹی کمشنر حافظ آباد عبدالرزاق نے مختلف ترقیاتی منصوبوں، ہسپتالوں،پارک کا دورہ کیا۔ڈپٹی کمشنر نے سوا سات ارب سے جاری سیوریج منصوبے کی مختلف سائٹ کولوروڈاور ساگر روڈ کا دورہ کیا۔ زیر زمین بچھائے جانے والی سیوریج لائن اور دیگر ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیا۔ جیل روڈ پر ڈسپوزل سٹیشن کا بھی دورہ کیااورہدایت کی کہ نکاسی آب کی بہتری کیلئے اہم سیوریج منصوبے کومقررہ مدت میں مکمل کیاجائے ۔بعد ازاں ڈپٹی کمشنر نے ساگر روڈ پارک کا دورہ کیا ،پارک کی تزئین و آرائش شجر کاری بچوں کے جھولوں اور سیرو تفریح کیلئے سہولیات کا جائزہ لیا۔ ایم سی افسروں کو ہدایت کی کہ پارک میں عوام کو سیرو تفریح کی بنیادی سہولیات فراہمی ،پارک کی صفائی اور شجر کاری پر خصوصی توجہ دی جائے ۔ قبل ازیں ڈپٹی کمشنر نے کوٹ گورا اور مریم نواز ہسپتال کا دورہ کیا۔زیر تعمیر مریم نواز ہسپتال کے تعمیراتی کاموں کا جائزہ لیا اور متبادل جگہ پر عوام کے علاج معالجہ کی سہولیات،مفت ادویات فراہمی، عملہ حاضری اور طبی سہولیات کا بھی جائزہ لیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments