نوشہرہ ورکاں:آئل ٹینکر نے خاتون کو کچل دیا ،شوہر شدید زخمی

نوشہرہ ورکاں:آئل ٹینکر نے  خاتون کو کچل دیا ،شوہر شدید زخمی

نوشہرہ ورکاں (نمائندہ دنیا) آئل ٹینکر کے نیچے آ کر موٹر سائیکل سوار خاتون جاں بحق، شوہر شدید زخمی ہو گیا۔ گوجرانوالہ شیخوپورہ روڈ پر مجو چک کے قریب موٹر سائیکل سوار میاں بیوی کو ویگن نے ٹکر ماری جس سے وہ سڑک پر گر گئے۔۔۔

 اور پیچھے سے آنے والے آئل ٹینکر نے 45سالہ فرزانہ بی بی کو کچل دیا جس سے وہ موقع پر دم توڑگئی جبکہ 55سالہ ادریس شدید زخمی ہو گیا، ریسکیو 1122نے زخمی کو سول ہسپتال گوجرانوالہ منتقل کر دیا ،دونوں میاں بیوی موٹر سائیکل پر اعوان چوک گوجرانوالہ سے شیخوپورہ جا رہے تھے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...