پاک چین فرینڈ شپ مقابلے ،گوجرانوالہ کی تیسری پوزیشن
174رکنی دستے نے لاہور میں 5گولڈ ،11سلور اور 13برونز میڈل جیتے
گوجرانوالہ(نیوز رپورٹر)پاک چین فرینڈ شپ انٹر ڈویژن مقابلوں میں گوجرانوالہ ڈویژن نے مختلف کھیلوں میں 29میڈلز جیت کر پنجاب میں تیسری پوزیشن حاصل کرلی ، شاندار کامیابی پر سپورٹس ڈیپارٹمنٹ گوجرانوالہ نے کھلاڑیوں کی کارگردگی کو سراہا۔ پنجاب سپورٹس بورڈ کے زیر اہتمام لاہور میں منعقد ہونے والے پاک چین فرینڈ شپ مقابلوں میں گوجرانوالہ ڈویژن کی گرلز اور بوائز کی الگ الگ 17ٹیموں نے شرکت کی تھی، 5 روز تک جاری رہنے والے مقابلوں میں گوجرانوالہ ڈویژن نے 5گولڈ، 11سلور اور 13 برونز میڈلز جیت کر پنجاب میں تیسری پوزیشن حاصل کرلی۔
ایونٹ میں لاہور نے پہلی اور فیصل آباد نے دوسری پوزیشن حاصل کی ۔اس موقع پر ڈویژنل سپورٹس آفیسر رانا اصغر اور ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر رانا سجاد خان کا کہنا تھا کہ ایونٹ میں گوجرانوالہ ڈویژن سے 174 رکنی دستہ شریک تھا، ٹیموں نے بہترین کارگردگی سے گوجرانوالہ ڈویژن کا نام روشن کردیا ۔ ان کا کہنا تھا کہ اس ایونٹ سے ابھرتا ہوا ٹیلنٹ سامنے آیا جو مستقبل میں پاکستان کی نمائندگی کرتے ہوئے ملک کا نام روشن کریگا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments