پردیسی پرندوں کی آمد شروع ، غیر قانونی شکار روکنے کا فیصلہ
یکم اکتوبر سے پابندی ختم، شکار پرندے ہوٹلوں میں فرو خت نہیں ہو سکیں گے
تتلے عالی(نامہ نگار )پردیسی پرندوں کی آمد شروع ہو گئی، شکار کیلئے سخت شرائط عائد ،غیر قانونی شکار روکنے کیلئے اقدامات کا فیصلہ کر لیا گیا ۔ موسمی تبدیلی کے ساتھ ہی روس، چین ودیگر علاقوں سے مرغابی،نیل سر،نیلا مرغا،فاختہ،تلیر ودیگر پرندوں کی ہزاروں میل کا سفر طے کرکے پاکستان میں آمد شروع ہو گئی جنہوں نے سرحدی،پہاڑی علاقوں، دریاؤں،ندی نالوں،کھیتوں کھلیانوں، مچھلی فارموں پر ڈیر ے جما نا شروع کر د ئیے ہیں جس سے مزکورہ علاقوں میں مختلف سریلی آوازوں سے رونق لگ گئی ۔مرغابی کے شکار کیلئے شکاریوں نے تیاریاں شروع کر دی ہیں جبکہ پنجاب حکومت نے بھی یکم اکتوبر سے شکار پر پابندی ہٹانے کا فیصلہ کر لیا ۔ذرائع نے بتایا کہ پنجاب حکومت نے گزشتہ سال کی طرح رواں سیزن میں بھی پرندوں کے شکار کیلئے سخت شرائط پر اجازت دینے کا فیصلہ کیا ہے جس کیلئے شوٹنگ لائسنس ہولڈر بھی شکار گاہوں سے پرندوں کا شکار نہیں کر سکے گا اور نہ ہی ہوٹلوں، بازاروں میں فروخت کیا جا سکے گا جس کیلئے سخت اقدامات بھی کئے گئے ہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments