راہوالی :نامعلوم افراد کی شہری کے گھر پر فائرنگ

راہوالی :نامعلوم افراد کی  شہری کے گھر پر فائرنگ

راہوالی (نمائندہ دنیا )نامعلوم ملزمان کی شہری کے گھر پر فائرنگ ،فائر بیرونی دیوار پر لگنے سے اہلخانہ محفوظ رہے تھانہ کینٹ کے علاقہ چندرکے کا رہائشی علی حسن ولد محمد یوسف انصاری فیملی کے ہمراہ گھر میں موجود تھا کہ۔۔۔

 رات ایک بجے کے قریب موٹر سائیکل نامعلوم ملزمان ٹھٹھہ داد کی طرف سے آئے اور آ تے ہی سائل اور فیملی کو گالم گلوچ کرتے ہوئے فائرنگ شروع کردی فائر گھر کی بیرونی دیوار پر لگنے سے اہلخانہ محفوظ رہے بعد ازاں ملزمان ٹھٹھہ داد کی جانب فرار ہو گئے کینٹ پولیس نے نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کردیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...