کو ڑا کرکٹ کی منتقلی کے دوران ٹرالیوں پر ترپال ڈالنے کی ہدایت
نوشہرہ ورکاں (تحصیل رپورٹر )کوڑا کرکٹ کی ترسیل میں بے احتیاطی کا خاتمہ، نشاندہی پر اے سی احمد اقبال نے ٹرالیوں پر ترپال ڈالنے کی ہدایت کر دی۔
بتایاگیا ہے کہ پریس کلب نوشہرہ ورکاں نے ستھرا پنجاب کمپنی کی کوڑا کرکٹ کی منتقلی کے دوران ٹرالیوں سے کچرا سڑکوں پر گرنے اور ہوا میں اڑنے کے حوالے سے انتظامیہ کو نشاندہی کی تھی جس کا اسسٹنٹ کمشنر احمد اقبال نے فوری نوٹس لیتے ہوئے ستھرا پنجاب پروگرام کے تحصیل منیجر کو پابند کیا کہ کوڑا کرکٹ لے جانے والی ٹرالیوں پر فراہم کردہ سبز رنگ کی ترپال لازمی استعمال کرائی جائے تاکہ دورانِ سفر کوڑا کرکٹ سڑکوں پر گرنے یا ہوا میں اڑنے سے ماحولیاتی آلودگی کا سبب نہ بنے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments