گجرات:15سال سے قتل کا اشتہاری مجرم آذر بائیجان سے گرفتار

گجرات:15سال سے قتل کا  اشتہاری مجرم آذر بائیجان سے گرفتار

گجرات(نامہ نگار،سٹی رپورٹر)تھانہ صدر گجرات پولیس نے قتل کے مقدمہ میں مطلوب 15سال سے روپوش مجرم اشتہاری کو انٹر پول کی مدد سے آذربائیجان سے گرفتار کر لیا۔

ایس ایچ او راجہ شہروز نے ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے شیر افگن سکنہ لال واڑی کو آذربائیجان سے حراست میں لے لیا۔مجرم اشتہاری نے 2011میں سابق رنجش پر ایک شخص کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا اور بیرون ملک فرار ہو گیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...