گجرات :پٹرول پر سبسڈی کے عمل کو موثربنانے کے حوالے سے اجلاس
گجرات (سٹی رپورٹر ،نامہ نگار)ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر انفورسمنٹ خیزران علی کی زیر صدارت پٹر ول پمپ ایسوسی ایشن کے نمائندوں کے ساتھ اجلاس منعقد ہوا۔
اجلاس میں انہیں چیف سیکرٹری پنجاب کی جانب سے موصولہ ہدایات سے آگاہ کیا گیا جو وزیراعظم کی پٹرول سبسڈی سکیم کے نفاذ سے متعلق ہیں۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نے واضح کیا کہ سکیم کے تحت عوام کو حقیقی ریلیف فراہم کرنے کیلئے شکایتی نظام کو مزید مؤثر بنایا جائے گا ، اس مقصد کیلئے تمام پٹرول پمپس پر بینرز آویزاں کئے جائیں گے جن پر شکایتی سیل کے نمبرز درج ہوں گے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments