حکیم ارشد سندھو نے این اے 77 کاضمنی انتخاب لڑنے کا اعلان کر دیا
لدھیوالہ وڑائچ (نامہ نگار)معروف شخصیت حکیم ارشد سندھو نے این اے 77کاضمنی انتخاب لڑنے کا اعلان کر دیا۔
حلقہ این اے 77سے قومی اسمبلی کے تین انتخابات میں آزاد حیثیت سے حصہ لینے والے امیدوار حکیم ارشد سندھو نے محمود بشیر ورک کے انتقال کے باعث خالی ہونے والی نشست پر ضمنی الیکشن لڑنے کا اعلان کر دیا۔ انہوں نے کہا کہ اس حلقے سے تین بار جنرل الیکشن میں حصہ لیا اور انہوں نے الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ مخالف امیدواروں نے مبینہ طور پر سازش کر کے مجھے الیکشن ہرایا تھا اب مخالفین کی سازش کامیاب نہیں ہونے دی جائے گی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments