نوشہرہ ورکاں :معمولی تنازع پر شہری کو چاقو سے شدیدزخمی کردیا
نوشہرہ ورکاں(تحصیل رپورٹر )معمولی تنازع پر شہری کو چاقو کے وار سے شدیدزخمی کردیا۔ حیدریہ چوک میں غلام مصطفی کو موٹر سائیکل کے سامان کے تنازع پر شاہ حسین نامی نوجوان نے چاقو کے پے درپے وار کرکے شدیدزخمی کردیا۔
ذرائع کے مطابق ملزم شاہ حسین زخمی شخص سے موٹر سائیکل مانگ کرلے گیا بعدازاں الزام عائد کیا کہ نوجوان نے موٹر سائیکل سے سامان نکال کر بیچ دیا ، غلام مصطفی کو ڈسٹرکٹ ہسپتال ریفر کردیا گیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments