سیالکوٹ:55سالہ لاپتہ ہونیوالی خاتون کی لاش کھیتوں سے برآمد

سیالکوٹ:55سالہ لاپتہ ہونیوالی خاتون کی لاش کھیتوں سے برآمد

سیالکوٹ (نمائندہ دنیا )تھانہ صدر سیالکوٹ کے علاقہ چک سادہ میں 55سالہ خاتون کی پراسرار طور پر ہلاک ہو گئی۔

تھانہ صدر سیالکوٹ کے علاقہ چک سادہ میں کھیتوں سے خاتون کی لاش ملی ۔متوفیہ کی شناخت 55سالہ رخسانہ بی بی زوجہ محمد اقبال کے نام سے ہوئی جو گزشتہ رات سے لاپتہ تھیں۔اطلاع ملتے ہی ڈی ایس پی صدر سرکل رانا ندیم طارق،ایس ایچ او تھانہ صدر نفری کے ہمراہ موقع پر پہنچ گئے ۔ شواہد اکٹھے کرکے لاش کو پوسٹ مارٹم کیلئے علامہ اقبال ٹیچنگ ہسپتال منتقل کر دیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...