ڈسکہ:کوئلہ ڈالتے مالک اور ملازم بھٹے میں گرگئے
عمران اور احمد کے ائوں پھسل گئے ، لوگوں نے ہسپتال پہنچایا ، حالت تشویشناک
ڈسکہ(نمائندہ دنیا )کوئلہ ڈالتے مالک اور ملازم بھٹہ خشت میں گر کر جھلس گئے ، حالت تشویشناک۔ ڈسکہ روڈ پر بھٹہ خشت میں کوئلہ ڈالتے ہوئے پاؤں پھسلنے کے باعث مالک اور ملازم بھٹہ خشت کے اندر جا گرے ، آگ کی شدت کے باعث دونوں بری طرح جھلس گئے ۔پولیس کے مطابق محمد عمران نے ڈسکہ روڈ پر بھٹہ خشت بنا رکھا تھا جبکہ محمد احمد وہاں ملازم تھا کوئلہ ڈالتے ہوئے اچانک دونوں کے پاؤں پھسل گئے اور وہ بھٹہ خشت کے اندر جا گرے موقع پر موجود افراد نے اپنی مدد آپ کے تحت دونوں کو بھٹہ خشت سے نکال کر سول ہسپتال منتقل کیا جہاں سے تشویشناک حالت کے پیش نظر ایک کو لاہوراور ایک کو گوجرانوالہ ریفر کر دیا گیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments