پانی کی 25فیصد قلت ، گندم کی فصل متاثر ہونے کا خدشہ

پانی کی 25فیصد قلت ، گندم کی فصل متاثر ہونے کا خدشہ

ارسا اور محکمہ آبپاشی تخمینہ لگا کر ترجیحی بنیادوں پر تقسیم یقینی بنائیں:ایس اے حمید

گوجرانوالہ (سٹی رپورٹر)سابق مشیر چیئرمین وزیراعلیٰ ٹاسک فورس و سینئر نائب صدر انصاف لائرز فورم پنجاب ایس اے حمید ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ اکتوبر سے شروع ہونے والے ربیع سیزن کے دوران گزشتہ سال کے مقابلے میں 25 فیصد آبی قلت کا خدشہ تشویشناک ہے مگر حکومت ابھی تک مؤثر حکمت عملی سامنے نہیں لا سکی، تربیلا اور منگلا ڈیموں میں پانی کے ذخائر گزشتہ سال کے 13 ملین ایکڑ فٹ کے مقابلے میں ساڑھے 9 ملین ایکڑ فٹ سے بھی کم رہ گئے ہیں جس سے زرعی شعبے کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پانی کی ممکنہ کمی سے سب سے اہم فصل گندم کی پیداوار متاثر ہونے کا خدشہ ہے ،گزشتہ سیزن میں بھی گندم کی پیداوار ہدف سے 20لاکھ ٹن کم رہی جس کے باعث گندم درآمد کرنا پڑی ، اگر بروقت اقدامات نہ کئے گئے تو بحران گہرا ہو جائے گا جس کا براہِ راست اثر ملکی غذائی تحفظ، کسانوں کی آمدن اور عام آدمی پر پڑے گا۔ایس اے حمید نے مطالبہ کیا کہ حکومت فوری طور پر گندم کیلئے ہنگامی آبپاشی منصوبہ تشکیل دے ، ارسا اور صوبائی محکمہ آبپاشی مشترکہ طور پر پانی کی دستیابی کا تخمینہ لگا کر ترجیحی بنیادوں پر منصفانہ تقسیم یقینی بنائیں۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...