صفائی میں غفلت ، غیر حاضر افسر کیخلاف کارروائی کا حکم

صفائی میں غفلت ، غیر حاضر افسر کیخلاف کارروائی کا حکم

اسسٹنٹ کمشنر کا نوشہرہ ورکاں، مٹوبھائیکے ، کولووالہ اور گاہڑی میں صفائی کا جائزہ

نوشہرہ ورکاں (نمائندہ دنیا ) صفائی میں غفلت پر اے سی احمد اقبال برہم، سپروائزر کو وارننگ، غیر حاضر افسر کے خلاف کارروائی کا حکم دیدیا ۔تفصیلات کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر احمد اقبال نے صفائی ستھرائی کا جائزہ لینے کے لئے نوشہرہ ورکاں، مٹوبھائیکے ، کولووالہ اور گاہڑی کا دورہ کیا ناقص صفائی پر سپروائزر کو وارننگ دیتے ہوئے دو روز میں علاقہ مکمل صاف کرنے کا حکم دیا جبکہ فیلڈ سے غیر حاضر فیلڈ مانیٹرنگ آفیسر کے خلاف کارروائی کی ہدایت کی عارضی کولیکشن پوائنٹ میں صفائی کو یقینی بنانے اور ٹریکٹر ٹرالیوں میں کوڑا ترپال سے ڈھانپ کر منتقل کرنے کی ہدایت کی اراضی ریکارڈ سنٹر کے دورے کے دوران گندے فلٹرز اور الیکٹرک روم کے نامناسب استعمال پر انچارج کی سرزنش کی مریم نواز ہیلتھ کلینک کولووالہ کے معائنے کے دوران لان میں کوڑا جلانے پر آئندہ ایسا عمل روکنے اور صفائی یقینی بنانے کی ہدایت کی۔ اسسٹنٹ کمشنر نے اسسٹنٹ ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ اقصیٰ امین ڈوگر کو صفائی کی روزانہ کی بنیاد پر رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ صفائی کے معاملات میں غفلت اور فرائض سے کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...