مخالفین راہ فرار کے بجائے الیکشن لڑیں :وقاص مرزا
بلا ناغہ کورٹس کے چکر لگا رہے ہیں مگر کہیں سے بھی سٹے نہیں مل رہا
گجرات(سٹی رپورٹر )سابق صدر گجرات چیمبر آف سمال ٹریڈرز اینڈ سمال انڈسٹریز محمد وقاص مرزا نے کہا ہے کہ مخالفین بلا ناغہ کورٹس کے چکر لگا رہے ہیں مگر کہیں سے سٹے نہیں مل رہا انہیں مشورے دیتا ہوں اب راہ فرار کے بجائے صرف الیکشن کا میدان بچا ہے ہار جیت اپنی جگہ بھونڈے ہتھکنڈے استعمال کرنا چھوڑیں اور الیکشن لڑیں انہوں نے کہا کہ مخالفین سٹے لینے کیلئے ہائیکورٹس جا رہے ہیں انہوں نے سٹے لینے کیلئے ہر ووٹر ممبر کے نام پٹیشن دائر کر رکھی ہے مگر پھر بھی انہیں سٹے نہیں مل رہا چیمبر اکاؤنٹ کی بات کرتے ہیں۔
اگر انہوں نے اکاؤنٹ کھولا ہوا ہے تو اسکی اسٹیٹمنٹ سامنے لائیں فرینڈز گروپ ممبران چیمبر کے حقوق ’تحفظ اور فلاح کیلئے اپنا کام جاری رکھے ہوئے ہے اور ہمیشہ کرتا رہے گا مخالفین نے چیمبر ممبران کیخلاف پٹیشنزدائر کر رکھی ہیں مگر فرینڈز گروپ کیلئے تمام ممبران قابل احترام ہیں اور کسی بھی ممبر کے خلاف پٹیشن دائر نہیں کی ہم رکاوٹیں نہیں ممبران کی سہولیات کیلئے کام کر رہے ہیں انہوں نے کہا کہ ہمارے امیدواروں نے الیکشن مہم شروع کر دی ، فرینڈز گروپ کلین سویپ کرے گا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments