پنڈی بھٹیاں:غنڈہ گردوں کی پر تشدد کارروائیوں میں اضافہ

پنڈی بھٹیاں:غنڈہ گردوں کی پر تشدد کارروائیوں میں اضافہ

آئے روز نوجوانوں کو تشدد کا نشانہ بنانے کے واقعات ،صحافی بھی محفوظ نہیں رہے بعض گینگز کو بااثر افراد کی پشت پناہی ،پولیس کا خوف ختم ہونے لگا، شہری خوفزدہ

پنڈی بھٹیاں (نامہ نگار)ضلع بھر میں غنڈہ گرد عناصر کی پر تشدد کارروائیوں میں اضافہ ہونے لگا، آئے روز کسی نہ کسی مقام پر شہریوں پر سرعام تشدد کے واقعات سامنے آنے لگے ، غنڈہ گرد عناصر سے قانون کی حاکمیت اور پولیس کا خوف ختم ہونے لگا جس کی وجہ سے پرتشدد کارروائیوں کے واقعات بڑھ رہے ہیں ۔بتایا گیا ہے کہ تحصیل پنڈی بھٹیاں میں نوجوانوں نے گینگز بنا رکھے ہیں جو آئے روز سرعام کہیں ایک دو نوجوانوں کو تشدد کا نشانہ بنا کر شہریوں میں خوف وہراس پیدا کرتے ہیں ، گینگز میں کالجوں کے طالبعلم بھی شامل ہیں اور باہر کے بھی آوارہ نوجوان حصہ ہیں ،مبینہ طور پر کچھ سیاسی شخصیات کی بھی مبینہ طور پر ان گینگز کو اشیر باد حاصل ہے اور انہوں نے گینگز کے نام بھی رکھے ہوئے ہیں ۔ غنڈہ گرد عناصر کی پرتشدد کارروائیوں سے شہریوں کے ساتھ ساتھ صحافی بھی متاثر ہو رہے ہیں اور کچھ عرصہ میں صحافیوں پر بھی تشدد کے کئی واقعات ہو چکے ہیں۔

گزشتہ روز بھی ٹراما سنٹر حافظ آباد میں نامعلوم افراد نے دو صحافیوں شوکت وٹو اور ان کے ساتھی کو تشدد کا نشانہ بنایا، موبائل فون اور رقم بھی چھین کر لے گئے ۔ کچھ عرصہ قبل سینئر صحافی منیر چودھری کو بھی نامعلوم افراد نے فیملی کے سامنے تشدد کا نشانہ بنایا جبکہ پنڈی بھٹیاں کے بھی صحافی رائے عابد کو بھی بیٹے سمیت تشدد کر کے زخمی کیا گیاتھا ۔یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ پولیس پرتشدد کاروائیوں کے مقدمات تو درج کرلیتی ہے لیکن ملزموں نہیں پہنچتی جس سے قانون شکن عناصر سزا سے بچ جاتے ہیں دوسری جانب چند واقعات میں ملزم ٹریس ہونے کے بعد متاثرہ خاندانوں نے خوف یا لالچ کو مد نظر رکھتے ھوئے صلح کو ترجیح دی۔ شہریوں نے وزیر اعلی ٰ ، آئی جی پنجاب، آر پی او گوجرانوالہ اور ڈی پی او حافظ آباد سے غنڈہ گرد عناصر کے قلع قمع کا مطالبہ کیا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...