کاروباری مراکز میں بجلی کے لٹکتے تارتاجروں کیلئے وبال جان

کاروباری مراکز میں بجلی کے لٹکتے تارتاجروں کیلئے وبال جان

گیپکو حکام کی غفلت سے شارٹ سرکٹ سے آتشزدگی کاخطرہ، اصلاح کا مطالبہ

منڈیکی گورائیہ(نامہ نگار ) ڈسکہ شہر میں کاروباری مراکز میں بجلی کے لٹکتے تارتاجروں کیلئے وبال جان بن گئے شارٹ سرکٹ سے آتشزدگی کاخطرہ رہنے لگا علاقہ بھرکے کاروباری مراکز اور مارکیٹوں میں گیپکو کی مبینہ ملی بھگت سے بجلی کے گچھے نما لٹکتے تار مکینوں اور تاجروں کیلئے وبال جان بن گئے ہیں مذکورہ بجلی کے تاروں کی مرمت اورتبدیلی مشکل ہوگئی بلکہ شارٹ سرکٹ سے کسی وقت بھی بڑا حادثہ رونما ہوسکتا ہے جس سے جانی و مالی نقصان کاخدشہ ہے ، بجلی کی لٹکتے تار اتنے قریب ہیں کہ راہ گیروں کاہاتھ اور سر بھی ان کو چھو سکتا ہے ۔ تاجر رہنماؤں کاکہنا ہے کہ بجلی کے لٹکتے تاروں کی درستگی کیلئے متعدد بار گیپکو حکام کو شکایات کرچکے ہیں لیکن کوئی عملدرآمد نہیں ہورہا بلکہ حالات مزید ابتر ہورہے ہیں۔ اہل علاقہ اور انجمن تاجروں کے رہنماؤں نے گیپکو حکام سے اصلاح وا حوال کا مطالبہ کیاہے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...