آٹے کی بوری پرٹیکس میں اضافہ منظور نہیں :ملز مالکان

 آٹے کی بوری پرٹیکس میں اضافہ منظور نہیں :ملز مالکان

ٹیکسوں کی بھرمار کی وجہ سے فلور ملزپہلے ہی بند پڑی ہیں:افتخار احمد مٹو و دیگر

گجرات(سٹی رپورٹر )گجرات فلور ملز ایسوسی ایشن نے کہا ہے کہ مارکیٹ کمیٹی کی طرف سے فی بوری ٹیکس 2 روپے سے 8 روپے کر کے فلور ملز مالکان پر اضافی بوجھ ڈال دیاگیا ، حکومت پنجاب اضافے کو واپس لے کیونکہ فی بوری پر ایک دو روپے کا اضافہ تو برداشت کیا جا سکتا ہے مگر 8 روپے اضافہ نا انصافی ہے ۔گزشتہ روز گجرات جمخانہ میں صدر گجرات فلور ملز ایسوسی ایشن نواز بٹ کی صدارت میں ایگزیکٹو کمیٹی کا ماہانہ اجلاس ہوا جس میں ضلع بھر سے فلور ملز مالکان نے شرکت کی۔ سابق چیئرمین آل پاکستان فلور ملز ایسوسی ایشن ریجن پنجاب افتخار احمد مٹو، صدر گجرات چیمبر احمد حسن مٹو، سیٹھ عبدالرئوف، شیخ افضال الٰہی، چودھری محمد اعظم، میاں الطاف، چودھری شاہد،علی ریاض مٹو، چودھری الیاس، عبدالغفار، شاہد گل، محمد شہزاد، سیٹھ افضل، شا ہ میر افضل موجود تھے ۔ افتخار احمد مٹو نے کہا کہ مارکیٹ کمیٹی کے ٹیکس میں اضافہ کو مسترد کرتے ہیں ،پوری دنیا میں کوئی ایسا فارمولہ نہیں کہ ٹیکس میں 400 فیصد اضافہ کر دیا جائے ، اس طرح بزنس کو بھی نقصان ہو گا، ٹیکسوں کی بھرمار کی وجہ سے فلور ملزپہلے ہی بند پڑی ہیں، اگر ٹیکسوں کی بھرمار رہی تو انڈسٹری ترقی نہیں کر سکے گی۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...