تنخواہ نہ ملنے پر ملازمین کی ہڑتال ،لوگ کوڑا جلانے لگے

 تنخواہ نہ ملنے پر ملازمین کی ہڑتال ،لوگ کوڑا جلانے لگے

نامعلوم افراد نے خواتین کالج ڈسکہ کے سامنے کوڑے کے ڈھیر کو آگ لگا دی

 موترہ(نامہ نگار )ڈسکہ شہر میں ستھرا پنجاب کے ملازمین کی ہڑتال، گورنمنٹ گرایجویٹ کالج برائے خواتین ڈسکہ کے سامنے کوڑا کرکٹ کے ڈھیر کو نا معلوم افراد نے آگ لگادی ،دھویں سے طالبات کا سانس لینا محال ہوگیا ۔ شہر میں کئی دنوں سے ستھراپنجاب کے ملازمین نے تنخواہیں نہ ملنے پر ہڑتال کر رکھی ہے جس کی وجہ سے گلی محلوں اور سڑکوں پر کوڑا کرکٹ کے ڈھیر لگے ہوئے ہیں ،گورنمنٹ گریجوایٹ کالج برائے خواتین کے سامنے کوڑا کرکٹ کے ڈھیر کو آگ لگادی گئی جس کے دھواں سے طالبات کیلئے سانس لینا محال ہوگیا۔ کالج سے ملحقہ میونسپل کمیٹی کی لائبریری میں بیٹھے افراد کابھی مشکلات کا شکارہوگئے ، کوڑا کرکٹ کے ڈھیر کو آگ لگنے کی وجہ سے اٹھنے والے دھواں نے علاقہ بھرکی فضا کو آلودہ کردیا ۔ ڈسکہ شہر میں جہاں سڑکوں پر کوڑا کرکٹ کے ڈھیر لگے ہوئے ہیں وہاں لوگ کوڑے کو آگ لگا رہے ہیں ، اٹھنے والے دھواں نے شہریوں کا جینا دوبھر بنادیا ۔ شہریوں نے وزیراعلیٰ پنجاب سے نوٹس لینے کامطالبہ کیاہے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...