برطانوی ہائی کمیشن لاہور آفس کے سربراہ کا دورہ گوجرانوالہ
ریاض پہلوان کے اکھاڑے آمد ، مقابلے دیکھے ،سردائی ، کھانوں کا لطف اٹھایا
گوجرانوالہ (نیوز رپورٹر )برطانوی ہائی کمیشن لاہور آفس کے سربراہ بین وارنگٹن نے پہلوانوں کے شہر گوجرانوالہ کا دورہ کیا، اس موقع پر کمشنر محمد علی اور ڈپٹی کمشنر نوید احمد بھی موجود تھے ۔ برطانوی سفارتکار بین وارنگٹن بالخصوص روایتی دنگل دیکھنے کیلئے ستارہ پاکستان ریاض پہلوان کے اکھاڑے پہنچے ،اکھاڑے آمد پر معزز مہمان کوپہلوانی روایتی پگ پہنائی گئی۔ برطانوی سفارتکار نے پہلوانی گرز بھی اٹھایا اور وہاں موجود پہلوانوں کی حوصلہ افزائی کی۔بین وارنگٹن نے اکھاڑے میں جا کر پہلوانوں کے مابین مقابلے دیکھے اور دنگل سے خوب محظوظ ہوئے ۔ انہوں نے پہلوانوں کے مشروب سردائی کا بھی لطف اٹھایا۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے برطانوی سفارتکار نے گوجرانوالہ کی مہمان نوازی اور کھانوں کی تعریف کی۔ ان کا کہنا تھا کہ گوجرانوالہ کے کھانے انتہائی شاندار ہیں اور ذائقے میں ان کا کوئی ثانی نہیں ، انہوں نے مزاحیہ انداز میں مزید کہا کہ اگر مجھے اگلی بار آنے کا موقع ملا تو باقاعدہ پریکٹس کر کے پہلوانی کے مقابلے میں حصہ لوں گا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments