سیالکوٹ کا باکردار شہزادہ پورن بھگت، ورثے سے سیاحت تک کے عنوان پر سیمینار
سیالکوٹ (نمائندہ دنیا )سیالکوٹ ایوانِ صنعت و تجارت کی کمیٹی برائے سیاحت، ثقافت و آثارِ قدیمہ کے زیرِ اہتمام ‘‘سیالکوٹ کا باکردار شہزادہ ،پورن بھگت، ورثے سے سیاحت تک’’ کے عنوان سے سیمینار منعقد ہوا۔۔۔
جس میں پورن بھگت کی تاریخی و ثقافتی داستان، اس سے وابستہ مقامات اور سیالکوٹ کے تاریخی ورثے کو سیاحت کے فروغ سے منسلک کرنے کے امکانات پر گفتگو کی گئی۔تقریب کی صدارت صدر سیالکوٹ ایوانِ صنعت و تجارت سید احتشام مظہر گیلانی نے کی جبکہ صوبائی پارلیمانی سیکرٹری برائے سیاحت، ثقافت و آثارِ قدیمہ رانا عارف اقبال ہرنا ہ مہمانِ خصوصی تھے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments