اساتذہ ،طلبا نے نئے انتظامی یونٹس بنانے کی حمایت کر دی
گورنمنٹ ایسوسی ایٹ کالج برائے خواتین صغیر شہید پارک میں سیمینار کا انعقاد
گوجرانوالہ (نیوز رپورٹر)گورنمنٹ ایسوسی ایٹ کالج برائے خواتین صغیر شہید پارک نوشہرہ روڈ کی اساتذہ اور طلبا نے نئے انتظامی یونٹس کے قیام کی حمایت کر دی ۔ گڈ گورننس اور مقامی قیادت کے کردار کا احاطہ کرنے کے حوالے سے منعقدہ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے پرنسپل عالیہ سردار نے کہا کہ وسائل کی منصفانہ تقسیم ناگزیر ہے ، اگر آمدن محدود ہو توترجیحات کا تعین انتہائی احتیاط سے کرنا چاہیے تاکہ بنیادی ضرورتیں پوری ہو سکیں، عوام دوست پالیسیاں ہی مسائل کا بہترین اور فوری حل فراہم کرتی ہیں ،نئے صوبوں کے قیام سے ترقیاتی محکمے ، تعلیمی ادارے اور ہنر مند مراکز بنتے ہیں جس سے نوجوانوں کیلئے روزگار کے نئے دروازے کھلتے ہیں ، مسائل کا حل دارالحکومت سے نہیں بلکہ مقامی حکومت اور مقامی قیادت کے ذریعے ممکن ہے ، اگر علاقائی سطح پر مسائل کو حل نہ کیا جائے تو بڑے پیمانے پر بنائے گئے قوانین زمین حقائق سے الگ رہ جاتے ہیں ،جب تک منصوبوں میں عوام کی شمولیت نہ ہو تب تک مسائل کا حقیقی حل ممکن نہیں ہوتا۔سیمینار کے آخر میں سوال و جواب کا سیشن ڈاکٹر خدیجہ نے سر انجام دیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments