وزیرآباد :واسا نادہندگان کیخلاف گرینڈ آپریشن کا آغاز

وزیرآباد :واسا نادہندگان کیخلاف گرینڈ آپریشن کا آغاز

واجبات ادا نہ کرنے والے صارفین کے کنکشن منقطع کئے جانے لگے

وزیرآباد (ڈسٹرکٹ رپورٹر )منیجنگ ڈائریکٹر واسا وزیرآباد کی ہدایت پر نادہندگان کے خلاف گرینڈ آپریشن کا آغاز کر دیا گیا ۔ آپریشن کے پہلے مرحلے میں واجبات ادا نہ کرنے والے صارفین کے کنکشن منقطع کرنے کا عمل شروع کر دیا گیا۔ ڈپٹی ڈائریکٹر ریونیو محمد افتخار نے آپریشن کی نگرانی کی۔ انہوں نے فیلڈ ٹیموں کو ہدایت کی کہ نادہندگان کے خلاف بلاامتیاز کارروائی عمل میں لائی جائے اور واجبات کی وصولی کو یقینی بنایا جائے ۔اس موقع پر متعدد صارفین نے کنکشن منقطع ہونے سے بچانے کے لیے موقع پر ہی اپنے واجبات کی اقساط کروائیں اور آن لائن بل جمع کروا کر کنکشن منقطع ہونے سے بچا لئے ۔اس موقع پر ڈپٹی ڈائریکٹر واسا نے کہا کہ نادہندہ گان کو نوٹسز جاری کئے گئے تھے عدم ادائیگی پر کاروا ئی عمل میں لائی جارہی ہے اگر کسی صارف کو واسا کے بل سے متعلق کسی قسم کی شکایت یا اعتراض ہو تو وہ ہیڈ آفس واسا وزیرآباد سے رجوع کرکے اپنے بل کی درستگی کر ائیں اور واجبات کی ادائیگی مقررہ وقت پر یقینی بنائیں۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...