وزیرآباد:اے سی کا ڈور ٹو ڈورویسٹ کولیکشن ، صفائی کا جائزہ
شہر میں صفائی ستھرائی کے عمل کو مزید بہتر بنایا جائیگا:منیجنگ ڈائریکٹر اخلاق چٹھہ
وزیرآباد (ڈسٹرکٹ رپورٹر )اسسٹنٹ کمشنر کا منیجنگ ڈائریکٹر امپیریل گروپ اور تحصیل منیجر کے ہمراہ شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ ،ڈور ٹو ڈور ویسٹ کولیکشن اور مجموعی طور پر صفائی ستھرائی کا جائزہ لیا۔ اسسٹنٹ کمشنر وزیرآباد جواد حسین پیرزادہ اور منیجنگ ڈائریکٹر امپیریل گروپ اخلاق حیدر چٹھہ ایڈووکیٹ نے تحصیل منیجرجی ڈبلیو ایم سی عادل سکندر اور آپریشنل منیجر عامر بشیر کے ہمراہ شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا اور صفائی کی صورتحال کا جائزہ لیا اور کہا کہ صفائی ورکرز محنت سے علاقوں کو صاف کرتے ہیں شہری بھی صفائی کو برقرار رکھنے کیلئے تعاون کریں۔
انہوں نے اندرونِ شہر کے گنجان آباد و تنگ علاقوں میں جا کر ستھرا پنجاب کے تحت جاری صفائی ستھرائی کی سرگرمیوں کا جائزہ لیا اور مختلف علاقوں میں ڈور ٹو ڈور ویسٹ کولیکشن کے متعلق علاقہ مکینوں سے استفسار کیا۔ انہوں نے کہا کہ دن بدن صفائی کا نظام بہتری کی جانب گامزن ہے انہوں نے متعلقہ ٹیم کو ہدایت کی کہ گنجان آباد اور دشوار گزار علاقوں میں بھی صفائی کا معیار برقرار رکھا جائے ۔ منیجنگ ڈائریکٹر اخلاق حیدر چٹھہ نے کہا کہ شہر میں صفائی ستھرائی کے عمل کو مزید بہتر بنایا جائیگا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments