علی پور:تجاوزات کیخلاف آپریشن پر تاجروں کے تحفظات دور
بلال تارڑاورتاجروں کی ڈپٹی کمشنر سے ملاقات ،دکانیں ڈی سیل کرنے کی اجازت
علی پورچٹھہ (تحصیل رپورٹر) تجاوزات کیخلاف آپریشن کے حوالے سے تاجروں کے تحفظات دور ، سیل دکانیں ڈی سیل کرنے کی اجازت مل گئی ۔حلقہ این اے 66کے ایم این اے بلال فاروق تارڑ ، لیگی رہنما عرفان افضل چٹھہ کی کاوش سے مرکزی انجمن تاجران کے وفد نے ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ نوید احمد سے ملاقات کی۔ وفد نے تجاوزات کے خلاف کارروائی کے دوران تاجروں کو درپیش مسائل اور تحفظات سے آگاہ کیا۔ ڈپٹی کمشنر نے تاجروں کے تحفظات کو مدنظر رکھتے ہوئے پیش کئے گئے مطالبات پر نظرثانی کی یقین دہانی کرائی جبکہ سیل کی گئی دکانوں کو ڈی سیل کرنے کی اجازت بھی دے دی گئی۔اس موقع پر لیگی رہنما بشارت علی چیمہ، صدر مرکزی انجمن تاجران ملک ذوالفقار علی بھٹو، جنرل سیکرٹری حکیم غلام مرتضیٰ علوی، وائس چیئرمین الطاف حسین بھٹی، نائب صدر عمران اسحق بھی موجود تھے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments