پرائیویٹ گاڑیوں ، موٹرسائیکلوں کی جانچ کا فیصلہ

 پرائیویٹ  گاڑیوں ، موٹرسائیکلوں کی جانچ کا فیصلہ

کنگنی والا کے قریب پی ویکس سنٹر کا قیام ، معائنے کے بعد فٹنس سرٹیفکیٹ جاری کئے جائیں گے ، 15اکتوبر سے جرمانے اور قانونی کا رروائی ہو گی :سیکرٹری ڈی آر ٹی اے

گوجرانوالہ (نیوز رپورٹر)محکمہ ٹرانسپورٹ نے لاہور اور فیصل آباد کی طرز پر گوجرانوالہ میں بھی پرائیویٹ گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کی وہیکل انسپکشن اینڈ سرٹیفکیشن سسٹم (PVICS) کے تحت انسپکشن کا فیصلہ کر لیا ۔ سیکرٹری ڈی آر ٹی اے جاوید اقبال کے مطابق گوجرانوالہ میں کنگنی والا کے قریب پی ویکس سنٹر کا قیام عمل میں لایا جا رہا ہے ، جہاں گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کے ماحولیاتی آلودگی اور دھویں کی جانچ کے بعد فٹنس سرٹیفکیٹ جاری کئے جائیں گے جس کے تحت ایک سال سے زائد پرانی تمام موٹر سائیکلوں کی انسپکشن لازمی ہوگی۔

1000 سی سی تک کی 5 سال پرانی گاڑیوں اور 1000 سی سی سے اوپر کی 6 سال یا اس سے زائد پرانی گاڑیوں کیلئے فٹنس سرٹیفکیٹ حاصل کرنا ضروری ہوگا۔ 1000 سی سی تک 500 روپے ،1000 سی سی سے 1500سی سی کا 800 روپے جبکہ 1500سی سی سے 2500 سی سی تک 1000روپے فیس ہوگی۔سیکرٹری ڈی آر ٹی اے جاوید اقبال کا کہنا ہے کہ 15اکتوبر سے فٹنس سرٹیفکیٹ نہ رکھنے والی گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کیخلاف قانونی کارروائی اورجرمانے عائد کئے جائینگے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...